دریا نوردی کے معنی
دریا نوردی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ دَر + یا + نَوَر + دی }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |دریا| کے ساتھ مصدر |نوردیدن| سے صیغہ امر |نورد| کے بعد |ی| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب بنا۔اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٩٥٧ء، سے "سائنس سب کے لیے" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
دریا نوردی کے معنی
١ - بحری سفر، دریا میں مارا مارا پھرنا، دریا پیمائی؛ تحقیق و تلاش کی غرض سے دریا میں سفر کرنا۔
"مشتری کے چاندوں کے انکشاف نے علم دریا نوردی اور سائنسی جغرافیہ کی مدد کے لیے فلکی علامتوں کا ایک نیا رستہ فراہم کر دیا۔" (١٩٥٧ء، سائنس سب کے لیے، ١٨٩:١)