دریغ کے معنی

دریغ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دَریغ (ی مجہول) }

تفصیلات

iفارسی زبان سے اسم جامد ہے۔ اردو میں ساخت اور معنی کے اعتبار سے بعینہ داخل ہوا۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦٧٨ء کو غواصی کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پہلو تہی","کلمہ افسوس","کنارہ کشی"]

اسم

اسم کیفیت

دریغ کے معنی

١ - افسوس، ہائے افسوس۔

 لب پر دعائے حشر ہے دل میں نہاں دریغ سینہ میں شور حیف ہے ورد زبان دریغ (١٨٩٥ء، راسخ، دہلوی، ٣٠٧)

٢ - [ قدیم ] غم آمیز و سواس؛ خطرہ (عوماً صیغۂ جمع میں)

 دریغے جو آنے لگے ڈاٹ کر رہیا ٹکڑے ہو کر سینہ پھاٹ کر (١٦٣٩ء، طوطی نامہ، غواصی، ١٠٥)

دریغ english meaning

experienceveteran

شاعری

  • ظلم کر ظلم اگر لطفِ دریغ آتا ہے
    تو تغافل میں کسی رنگ سے معذور نہیں
  • دیں کے ہے خالص ووزر، کے بتے کے اُپر
    حق نے کیا امتحاں آہ دریفا دریغ
  • بجلی کڑکنے لاگی‘ لگا گڑ گڑانے ابر
    بن جان‘ دین آہ کا دھوں دھوں بجا دریغ
  • گماں عماری لیلیٰ کا جس پہ پڑتا تھا
    دریغ دور وہ محل سوار ہم سے رہا
  • شہید لب تج چاکٹے میں چومٹی ہوا ہے مج ہیرا
    نین ہاتی کے چرن تل اس کو ملانا ہے دریغ
  • دریغ آہ کدھر کا ہوا نہ آخر میں
    کہے میں نفس کے مل کھینچتا ہوں یوں خواری
  • ذرا قدر اس کی نہ جانی دریغ
    گئی رائیگاں زندگانی دریغ
  • دریغ یار سے بچھڑے تو ایسے بچھڑے ہم
    کہ تا بروز قیامت جدائیاں ہی رہیں
  • دشمن تھا ایسا کون نبی کی نشانی کا
    جس کو دریغ آیا نہ اس کی جوانی کا
  • جب سوں گئے وہ شہاں آہ دریغا دریغ
    غم میں ہے ہر دوجہاں آہ دریغا دریغ

محاورات

  • جان دریغ کرنا
  • دریغ کرنا
  • دریغ ہونا

Related Words of "دریغ":