دست بدست کے معنی

دست بدست کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دَسْت + بَدَسْت }

تفصیلات

iفارسی زبان سے اسم جامد |دست| کی تکرار ہے دونوں کو حرف جار |ب| سے ملایا گیا ہے۔ یہ تکرار زور پیدا کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ اردو میں ١٦١١ء کو قلی قطب شاہ کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بہ سرعت","بہ عجلت","جلد (آنا۔ پہنچنا۔ چلنا۔ دینا۔ ملنا وغیرہ کے ساتھ)","ہاتھوں ہاتھ","یکے بعد دیگرے"]

اسم

متعلق فعل

دست بدست کے معنی

١ - ایک کے ہاتھ سے دوسرے کے ہاتھ میں، ہاتھوں ہاتھ، جلد، شتاب۔

"طے شدہ رقم میں سے نصف اسے دست بدست دی جا چکی تھی۔" (١٩٦٢ء، آفت کا ٹکڑا، ٣٠٥)

٢ - آمنے سامنے، رو برو۔

"جب آپ سے ملاقات ہو گی تو دست بدست لے لیجیے۔" (١٩٠٤ء، اقبال نامہ، ٢٨٨:١)

دست بدست english meaning

hand in hand; from hand in hand; quickexpeditions.

شاعری

  • سلطنت دست بدست آئی ہے
    جام جم خاتم جمشید نہیں
  • سدا تو مدح نبی و علی کی کہتا ہے
    قطب شہ شعر ترا تو لکھے ہیں دست بدست

محاورات

  • پا بدست دگرے دست بدست دگرے
  • پابدست دگرے دست بدست دگرے
  • دست بدست

Related Words of "دست بدست":