دستار فضیلت کے معنی

دستار فضیلت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دَس + تا + رے + فَضی + لَت }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |دستار| کے بعد کسرۂ اضافت لگا کر عربی زبان سے مشتق اسم |فضیلت| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٥٨ء سے "دیوان ذوق" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث )

دستار فضیلت کے معنی

١ - وہ پگڑی جو عربی مدارس کے فارغ التحصیل طلبہ کے سر پر باندھی جاتی ہے، تکمیل تعلیم کی سند۔

 حبہ در بر ہوں نہ دستار فضیلت برسر دور کی بھی تو نہیں علم سے نسبت مجھ کو (١٩٨٢ء، ط ظ، ١٥)