دستی بم کے معنی
دستی بم کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ دَس + تی + بَم }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت |دستی| کے ساتھ انگریزی سے ماخوذ اسم |بم| اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٩٨٧ء سے "روزنامہ جنگ، کراچی" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع غیر ندائی : دَسْتی بَموں[دَس + تی + بَموں (و مجہول)]
دستی بم کے معنی
١ - چھوٹا بم جو ہاتھ سے پھینکا جائے۔
"مخالف گروپوں نے مشہد میں سالگرہ کے لیے مارچ کرنے والوں پر دستی بم پھینکا۔" (١٩٨٧ء، روزنامہ جنگ، کراچی، ١٢ فروری: ١٢)