دستی سامان کے معنی

دستی سامان کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دَس + تی + سا + مان }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت |دستی| کے ساتھ فارسی زبان ہی سے ماخوذ اسم |سامان| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور ١٩٨٠ء سے "دائروں میں دائرے" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر )

دستی سامان کے معنی

١ - ہاتھ میں رکھنے کا سامان، ہلکا پھلکا سامان جو ہاتھ میں اٹھایا جائے۔

"رخصتی لاونج سے باہر کھڑے ہو کر میں نے دستی سامان ہاتھ میں لیا اور اندر چلی گئی۔" (١٩٨٠ء، دائروں میں دائرے، ١١)