دستی کاریگری کے معنی

دستی کاریگری کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دَس + تی + کا + ری + گَری }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت |دستی| کے ساتھ فارسی اسم |کاریگر| کے بعد |ی| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٩٤٤ء سے "آدمی اور مشین" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث )

دستی کاریگری کے معنی

١ - ہاتھ کی ہنر مندی، دست کاری۔

"جہاں تک دستی کاریگری کے بنیادی کام کا تعلق ہے اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جاتی۔" (١٩٤٤ء، آدمی اور مشین، ١٣١)