دلی ہمدردی کے معنی
دلی ہمدردی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ دِلی + ہَم + دَر + دی }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت |دلی| کے بعد فارسی سے ماخوذ اسم صفت |ہمدرد| کے ساتھ |ی| لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٩١٨ء سے "انگوٹھی کا راز" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
دلی ہمدردی کے معنی
١ - غمگساری، دوسرے کے درد کو اپنا محسوس کرنا، مددگار ہونے کی کیفیت۔
"مجھے اپنی عزیز بہن رابعہ سے جو پانچ چھ سال تک ہم مدرسہ بلکہ ہم جماعت رہی ہیں دلی ہمدردی ہے۔" (١٩١٨ء، انگوٹھی کا راز، ٤٠)