دشنام آمیز کے معنی

دشنام آمیز کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دُش + نام + آ + میز (ی مجہول) }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |دشنام| کے ساتھ مصدر |آمیختن| سے مشتق صیغہ امر |آمیز| بطور لاحقہ فاعلی لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٩٧٧ء سے "میں نے ڈھاکہ ڈوبتے دیکھا" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

دشنام آمیز کے معنی

١ - طعن و تشنیح، گالی گلوچ سے بھرا ہوا۔

"بپھرے ہوئے عوام . کے دشنام آمیز سن کر یوں لگتا تھا کہ پورا شہر (ڈھاکہ) غصے سے کانپ رہا ہے۔" (١٩٧٧ء، میں نے ڈھاکہ ڈوبتے دیکھا، ٥٢)