دغا کے معنی

دغا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دَغا }

تفصیلات

iعربی زبان سے اسم مشتق |دغل| کی مفرس صورت ہے۔ فارسی سے اردو میں ساخت اور معنی کے اعتبار سے بعینہ داخل ہوا۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(امر) دغانا کا","بے ایمانی"]

دغل دَغا

اسم

اسم مجرد ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : دَغے[دَغے]
  • جمع : دَغے[دَغے]
  • جمع غیر ندائی : دَغوں[دَغوں (و مجہول)]

دغا کے معنی

١ - توقع کے خلاف دھوکا دینے یا مکاری کرنے کا عمل، فریب، دم، جھانسا، جل، مکر، بے ایمانی۔

"وہ عاقلہ بولی کہ تم جانو لیکن پھر کچھ دغا کیا چاہتے ہیں۔" (١٨٠٢ء، باغ و بہار، ١٥٥)

٢ - وقت پر ساتھ نہ دینے یا رفاقت نہ کرنے کا عمل، بے مروتی (کسی ضرورت یا مجبوری کے تحت)۔

"میری آنکھیں میرے ساتھ دغا کرتی ہیں۔" (١٩٨٤ء، زمین اور فلک اور، ١١٠)

٣ - [ قانون ] امور واقعی کے اخفا سے یا دوسرے طور پر دھوکا دینے یا بددیانتی سے کسی بات پر ترغیب دینے کا عمل۔ (ماخوذ : مجموعۂ تعزیراتِ ممالک محروسۂ سرکار عالی)

دغا کے مترادف

جال, سراب, جعل, دھاندلی, دھوکا, تزویر

بُتّا, جُل, جھانسا, چال, چکما, دجل, دم, دمبازی, دھوکا, فریب, مکاری, مکر

دغا کے جملے اور مرکبات

دغا باز, دغا بازی, دغا داری

دغا english meaning

Deceitimposturetreachery; cheatfraudartificedelusioncoach-driver [E]deceittreachery

شاعری

  • جن پہ ہوتا ہے بہت دل کو بھروسہ تابش
    وقت پڑنے پہ وہی لوگ دغا دیتے ہیں
  • فتنہ خو، آفت جاں،سنگدل ، آشوب جہاں، دشمن امن واماں
    سرور کج کلہاں ، خسرو اقلیم جفا، بانی مکرو دغا
  • اپنوں کو بھی جو مل کے دغا دے وہ بدمآل
    آنکھوں میں بے حیا کی تھے گویا سور کے بال
  • دن دوسرے ہرن کنے گیدڑ پھر آگیا
    کوُے کو سوتا دیکھ یہ بولا وہ پُر دغا
  • مکار و اہل نار و دغا بازو پُر دغل
    شکلیں مہیب دیو سے قد ابرؤں پہ بل
  • فاقوں میں ہزاروں سے دغا ہو تو مزا ہے
    کچھ حق نمک ہم سے ادا ہو تو مزا ہے
  • دغادے گی تج توں دغا کھانکو
    مُسلّم اسے سونچ جیولا نکو
  • دھتارا دغا باز فتنہ ہے بٹ پاڑ
    گنوایا وو مایا جو اس باٹ آیا
  • جس کی طینت میں دغا ہے آپ ہوتا ہے خراب
    خوشہ گندم کو دیکھو کب سے دانا دان ہے
  • پیسے والی ہے بنی کوڑیا خانم اب تو
    کیا ہی چرخا نے کیا مال دغا سے پیدا

محاورات

  • ایران چوری نہ پیران دغا بازی
  • پھٹاہا تلک اور مدھری بانی۔ دغا باز کی یہی نشانی
  • جن کی بولی میں دغا ان کے دل میں کیا دغا نہ ہوگا
  • دغا بازی
  • دغا دینا
  • دنوں کو دغا (دھوکا یا دھکے) دینا
  • سر سجدے میں گانڑ دغا بازی میں
  • شیخ ‌نے ‌کچھوے ‌کو ‌بھی ‌دغا دی
  • شیخ ‌نے ‌کوے ‌کو ‌بھی ‌دغا ‌دی ‌ہے
  • شیران بیشہ ‌دغا

Related Words of "دغا":