دغا باز کے معنی

دغا باز کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دَغا + باز }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |دغا| کے بعد مصدر |باختن| سے مشتق صیغہ امر |باز| بطور لاحقۂ فاعلی لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٦٩٠ء سے "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["جُل باز","جھانسے باز","چال باز","چکمے باز","دھوکا دینے والا","دھوکے باز","فریب کار"]

اسم

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : دَغا بازوں[دَغا + با + زوں (و مجہول)]

دغا باز کے معنی

١ - مل کر فریب دینے والا، مکار، جعل ساز، فریبی، غدار۔

"جھوٹے دغا باز مجھے بھی بوٹنگ کے بارے میں سب کچھ پتہ ہے۔" (١٩٨٢ء، میرے لوگ زندہ رہیں گے، ١٤٤)

٢ - (مراد) شیطان، ورغلانے والا۔

"خدا کے بارے میں تم کو (شیطان) دغا باز دغا دیتا رہا۔" (١٩٠٠ء، ترجمہ قرآن مجید، فتح محمد جالندھری، ٥٣٤)

دغا باز کے مترادف

بد دیانت, پر فریب

جعلساز, چالیا, چھلیا, خادع, دجال, دمباز, عیار, فریبی, مکار, ٹھگ

دغا باز english meaning

to decampto departto dieto march

شاعری

  • دھتارا دغا باز فتنہ ہے بٹ پاڑ
    گنوایا وو مایا جو اس باٹ آیا
  • دل ہاتھ میں تھے چین کے کر ناٹ گیا ہے
    وو یار دغا باز جھونٹے مار کہاں ہے
  • بُلاتی ہے دنیا بہوت ساز سوں
    نکو جیولا اِس دغا باز سوں
  • فتنہ برداز ، دغا باز ، فسوں گر ،عیار
    ہائے افسوس دل آیا بھی تو آیا کس پر
  • دغا باز سب تے وو قاضی اتھا
    صدا ایسے کاماں سوں راضی اتھا
  • بھلاتی ہے دنیا بہوت ساز سوں
    لکو جیولا اس دغا باز سوں
  • تو بھی بے حد ہے دغا باز کہ کل وعدہ کر
    غیر سے شام ملا‘ ہم کو سحر پر رکھا
  • دُھتارا دغا باز فتنہ ہے بٹ پاڑ
    گنوایا وو مایا جو اس باٹ آیا

محاورات

  • ایران چوری نہ پیران دغا بازی
  • پھٹاہا تلک اور مدھری بانی۔ دغا باز کی یہی نشانی
  • دغا بازی
  • سر سجدے میں گانڑ دغا بازی میں

Related Words of "دغا باز":