تاک کے معنی

تاک کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ تاک }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے ماخوذ ہے۔ سنسکرت میں اس کے برعکس اصل لفظ |ترکیہ| مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٨٣١ء کو "دیوان ناسخ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["انگور کی بیل","انگور کی بیل یا درخت","اوقات کا لحاظ","تاکنے کا امر","جمی ہوئی نظر","دیکھ بھال","شجرِ انگور","کُتّے بلی وغیرہ کا گھات لگانا (س ترک۔ سوچنا)","کسی درخت کی شاخ بیل کی طرح بڑھتی ہوئی","کوئی بیل"]

اسم

اسم مجرد ( مذکر - واحد )

تاک کے معنی

١ - ٹکٹکی، نگاہ، جمی ہوئی نظر۔

"متصل نہر کے انگور کی تاک تھی، ہر شجر کی اس پر تاک تھی۔" (١٨٨٢ء، طلسم ہوشربا، ٦٠:١)

٢ - گھات، کمین۔

 نامۂ یار کا مشکل ہے پہنچنا مجھ تک تاک میں غیر بھی ہیں حضرت سنسر کے سوا (١٩٤٢ء، سنگ و خشت، ٧)

٣ - انتظار۔

 پر وقت کی تاک میں برابر ہمت تیری گن رہی تھی گھڑیاں (١٩١٣ء، کلیات نظم حالی، ٥٤)

٤ - تلاش۔

 فرقت گل میں بچے گی کس طرح سے جان زار باغ میں صیاد کو بلبل کی ناحق تاک ہے (١٨٦١ء، کلیات اختر، ٨٠٢)

٥ - شست، نشانہ۔

 بہت اپنی تاک بلند تھی، کوئی بیس گز کی کمند تھی پر اچھال پھاند وہ بند تھی ترے چوکیداروں کی جاگ سے (١٨١٨ء، انشا، کلیات، ١٦٥)

٦ - دیکھ بھال، توجہ، اہتمام۔

 ساقی کے ساتھ راحت و آرام بھی گیا اب کون مے پلائے گارندوں کو تاک سے (١٩٢٧ء، شاد، میخانۂ الہام، ٢٩٧)

تاک کے مترادف

ٹکٹکی, گھات, انگور

انتظار, انتظام, انگور, تلاش, توقع, جستجو, حفاظت, خبرداری, شِست, گھات, نشانہ, نظر, نگاہ, نگرانی, نگہبانی, ٹکٹکی, کمین

تاک کے جملے اور مرکبات

تاک جھانک, تاک کر, تاک باز, تاک پیچ, تاک تاک کر

تاک english meaning

aimdarlingfountainsglancelooklook outpeeppointing (Dog)rootssourcesspringsvine

شاعری

  • ساقی نشے میں تُجھ سے لنڈھا شیشہ شراب
    چل اب کہ دختِ تاک کا جوبن تو ڈھل گیا
  • بھنویں تنتی ہیں‘ خنجر ہاتھ میں ہے تن کے بیٹھے ہیں
    کسی کی تاک میں وہ بام پر بن ٹھن کے بیٹھے ہیں
  • چُن چَُُن کے آج شیخ نے انگورر کھالیئے
    اب کیا کھچے گی تاک کا حاصل نکل گیا
  • تاک جتنے تھے یہ ہوئے مبہوت
    جس طرح آجرہے کسی پر بھوت
  • نکل وطن سے ہے غربت میں زور کیفیت
    کہ آن بحت ہے جب تک ہے تاک میں صہبا
  • مڑگان تر ہوں یا رگ تاک بریدہ ہوں
    جو کچھ کہ ہوں سوہوں غرض فتہ رسیدہ ہوں
  • بند شیشے میں کیا ہے تو بھی پھڑکاتی ہے آنک
    دختر رز کی نہیں جاتی ہے ہرگز تاک جھانک
  • بولے وہ تاک جھانک پہ میری غرور سے
    آنکھوں سے پاوے دیکھے جو بندی کو گھورکے
  • تاک کے ساے میں آکر بیٹھ پائیں باغ میں
    بلبلیں ہیں سن کے انشا تیری آہٹ بولتیں
  • تاک میں تھے ہو بڑے موذی تم اے چھوٹے میاں
    کر گئے خایہ زہر مار انگور آپ

محاورات

  • آسرا تاکنا
  • آسمان تاکنا (یا جھانکنا)
  • ان ہوتی کو ہوت کو تاکت ہے سب کوے (ان ہونی ہونی نہیں ہونی ہووے سو ہوئے)
  • بجیا پیوے سجیا سووے تاکا بید پچھاڑی رووے
  • بے تاک ہونا
  • تاک پر آنا
  • تاک پر ملنا
  • تاک جھانک کر چال مت یہ ہے برا سبھاؤ۔ جار کہیں یا چورتا یا کہیں اودبلاؤ
  • تاک لگانا
  • تاک میں رکھنا

Related Words of "تاک":