دفعتاً کے معنی

دفعتاً کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دَف + عَتَن }

تفصیلات

iعربی زبان سے ثلاثی مجرد کے باب سے مصدر |دفع| کے ساتھ |ہ| بطور لاحقۂ تانیث لگا کر |اً| بطور لاحقۂ تمیز لگایا گیا ہے۔ اردو میں ١٨٠٧ء کو "دیوان اسیر" میں مستعمل ملتا ہے۔, m[]

دفع دَفْع دَفْعَتاً

اسم

متعلق فعل

دفعتاً کے معنی

١ - یکایک، اچانک، یکبارگی، ناگہانی۔

"دفعتاً بارگاہِ ایزدی سے یہ صدا بلند ہوتی ہے کہ "ہم زمین پر اپنا نائب مقرر کرنا چاہتے ہیں"۔" (١٩٣٤ء، قرآنی قصے، ٥)

٢ - فوراً، اسی دم؛ وہیں کا وہیں؛ فی الفور۔

"میں دفعتاً بولا : مری اماں ذرا جلدی ادھر آؤ۔" (١٩٦٦ء، زرد آسمان، ٢٢)

٣ - بلا سوچے سمجھے، ارتجالاً۔

"اگر آپ کو دفعتاً یہ احساس ہو کہ کوئی آپ سے اس قدر قریب تھا تو دل کو ایک جھٹکا سا لگتا ہے۔" (١٩٨٦ء، اوکھے لوگ، ١٣٣)

دفعتاً english meaning

Time after timeoften; at one timeall at oncesuddenly.

شاعری

  • اے طائرو بتاؤ‘ ہواؤں نے کیا کہا
    کیوں دفعتاً سمیٹ لئے پر کھُلے ہوئے
  • شب گئیں آنکھیں جھپک اس برق وش کو دیکھکر
    آگیا پردے سے باہر اس پھبن سے دفعتاً
  • دفعتاً حق نمک کو بھی فراموش کیا
    کیا تجھے بادہ تسنیم نے بے ہوش کیا
  • داغ سینے پر ہے خال اشک یوں جوں جذب ہو
    گرتے ہی جلتے توے پر بوند چھن سے دفعتاً