دل شکنی کے معنی
دل شکنی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ دِل + شِک + نی }
تفصیلات
iفارسی زبان سے اسم جامد |دل| کے ساتھ فارسی مصدر |شکستن| سے فعل امر |شکن| لگا کر آخر پر |ی| بطور لاحقۂ کیفیت لگائی گئی ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٧٩٥ء کو قائم کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔, m["حوصلہ شکنی","دل آزاری","دل آزردگی","دل توڑنا","دل خراشی","کرنا ہونا کے ساتھ","کسی کے دل کو آزردہ اور ناراض کرنا","ہمت توڑنا","ہمت شکنی"]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
دل شکنی کے معنی
١ - دل توڑنا، مایوس کرنا، رنجیدہ کرنا۔
"حضرت عبداللہ کو بیوی کی دل شکنی گوارا نہ ہوئی۔" (١٩٤٣ء، سیدہ کی بیٹی، ٨٠)
دل شکنی english meaning
(lit.) cotton
شاعری
- شب گریہ کہ وابستہ مری دل شکنی تھی
جو بوند تھی آنسو کی سو ہیرے کی کنی تھی