دل کشا کے معنی

دل کشا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دِل + کُشا }

تفصیلات

iفارسی زبان سے اسم جامد |دل| کے ساتھ |کشودن| مصدر سے مشتق اسم فاعل لگایا گیا ہے۔ اردو میں ١٦١١ء کو قلی قطب شاہ کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔, m["دل شگفتہ کرنے والا","فرحت افزا","کُھلا ہوا"]

اسم

صفت ذاتی

دل کشا کے معنی

١ - فرحت افزا، طبیعت کو شگفتہ کرنے والا؛ روشن؛ کھلا ہوا، وسیع۔

 شور بلبل، جوش گل، موج نسیم، انوار صبح اللہ اللہ کس قدر دلکشا ہیں آثار صبح (١٩٢١ء، اکبر، کلیات، ١٥:٢)

شاعری

  • ایک احساسِ دل کشا سے ہی
    کِھل اٹھا دل تری صدا سے ہی

Related Words of "دل کشا":