دم ساز کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word damsaz meanings and details
دم ساز کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ دَم + ساز }
تفصیلات
iفارسی زبان سے اسم جامد |دم| کے ساتھ |ساختن| مصدر سے فعل امر |ساز| لگایا گیا ہے۔ اردو میں معنی اور ساخت کے اعتبار سے بعینہ داخل ہوا۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦٤٩ء کو "خاور نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["دم کش","راز دار","ساتھ گانے والا آس دینے کے لئے","گانے یا نفیری وغیرہ میں ساتھ گا کر آس دینے والا","مجرم راز","ہم آہنگ","ہم دم","ہم نفس","ہم نوا"]
اسم
صفت ذاتی, اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
دم ساز کے معنی
["١ - ہم دم، ہم راز، ہم درد، ساتھ دینے والا، ہم طور، ہم رنگ۔"]
[" کبھی ٹھہراؤ سا تیرے جنوں میں کبھی وحشتیں دم ساز کیا کیا (١٩٨٤ء، سمندر، ٢٨)"]
["١ - ساز کے ذریعے یا اس کے ساتھ آواز نکالنے والا، گانے یا نفیری وغیرہ میں ساتھ گا کر آس دینے والا۔"]
[" کیا عجب ہو گئے مجھ سے میرے دم ساز جدا دور فونوں میں گلے سے ہوئی آواز جدا (١٩٢١ء، اکبر، کلیات، ١٩٨:٢)"]
دم ساز or damsaz english Translation
fall within the means (of)
شاعری
- باعث تو بتا اپنی خوشی کا یہ چمن میں
اے بلبل نالاں ترا دم ساز کہاں ہے - افشانہ ہوے کیونکہ بھلا راز عندلیب
ہووے جب آہ و نالہ سے دم ساز عندلیب - تیرا یہ صحن دیوان خانہ دیواں ہے حسینوں کا
ہر اک نکتہ ترا دم ساز ہے باریک بینوں کا