دم صبح کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word dam-e-subh meanings and details
دم صبح کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ دَمے + صُبْح }
تفصیلات
iیہ مرکب اضافی ہے۔ فارسی زبان سے اسم جامد |دم| بطور مضاف استعمال ہوا ہے۔ اس کے ساتھ عربی زبان سے اسم |صبح| بطور مضاف الیہ استعمال کیا گیا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٩١٥ء کو "جان سخن" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پو پھٹنا","صبح کا وقت"]
اسم
اسم ظرف زماں ( مذکر - واحد )
دم صبح کے معنی
١ - پوپھٹنے کا وقت، بہت سویرے، گجر دم، دم سحر۔
دم صبح جس کو سمجھا تھا بجھا سا اک شرارا جو نظر اٹھائی میں نے تو سلگ اٹھا ستارا (١٩٥٧ء، نبض دوراں، ٢٩٧)
دم صبح or dam-e-subh english Translation
flourishing of plants, etcgrowth
شاعری
- جوں شمع دم صبح میں یاں سے سفری ہوں
ٹک منتظر جنبش باد سحری ہوں