دماغی عارضہ کے معنی
دماغی عارضہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ دِما + غی + عا + رِضَہ }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |دماغی| کے بعد عربی ہی سے ماخوذ اسم |عارضہ| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٩٨٧ء سے "جنگ، کراچی، ١٤ اپریل" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- واحد غیر ندائی : دِماغی عارِضے[دِما + غی + عا + رِضے]
- جمع غیر ندائی : دِماغی عارِضوں[دِما + غی + عا + رِضوں (و مجہول)]
دماغی عارضہ کے معنی
١ - دماغی بیماری، دماغی امراض، دماغی خرابی۔
"محمود علی قصوری . کئی ماہ سے دماغی عارضے میں مبتلا تھے۔" (١٩٨٧ء، جنگ، کراچی، ١٤ اپریل، ١)