دنیا جہاں کے معنی
دنیا جہاں کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ دُن + یا + جَہاں }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم |دنیا| کے ساتھ فارسی زبان سے اسم جامد |جہاں| جو |دنیا| کا مترادف ہے زور پیدا کرنے کے لیے لگایا گیا ہے۔ اردو میں ١٨٦٨ء کو "مراۃ العروس" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
دنیا جہاں کے معنی
١ - تمام عالم، کل دنیا، گردوپیش کا عالم۔
"دنیا جہاں میں پھرنے کے بعد یہاں انہیں سکون میسر آیا تھا۔" (١٩٨٥ء، روشنی، ٢٩٩)