دنیا ساز کے معنی

دنیا ساز کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دُن + یا + ساز }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم |دنیا| کے ساتھ |ساختن| مصدر سے فعل امر |ساز| لگایا گیا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٨٥٢ء کو "دیوان برق" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["حیلہ باز","دغا باز","دنیا دار","ریا کار","ظاہر دار","ظاہر داری کرنے والا","متوجہ کر لینے والا","نمایش پسند","نمود پسند","ٹھاٹ کا رسیا"]

اسم

صفت ذاتی

دنیا ساز کے معنی

١ - مطلب پرست، حیلہ و تدبیر سے اپنے کام بنانے والا۔

"اپنے ضمیر کو غیر ملوث رکھنا اور خدا کی شفاعت کا امید وار ہونا بہ نسبت دنیا کی رائے میں چالاک اور دنیا ساز ہونے کے بہتر ہے۔" (١٩١١ء، باقیات، بجنوری، ١٠)

٢ - بناوٹی باتیں کرنے والا ظاہر دار۔

"فیروز شاہ اکبر کی طرح ظاہر دار اور دنیا ساز نہیں ہے۔" (١٩١٤ء، شبلی مقالات، ٢٢٥:٦)

دنیا ساز english meaning

inclined (towards)looking (towards) [A~ التفات]

Related Words of "دنیا ساز":