دو ایک کے معنی

دو ایک کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دو (و مجہول) + ایک (ی مجہول) }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ لفظ |دو| کے ساتھ سنسکرت سے ماخوذ اسم صفت عددی |ایک| لگایا گیا ہے۔ اردو میں ١٨٠١ء کو "باغ اردو" میں مستعمل ملتا ہے۔, m[]

اسم

صفت مقداری

دو ایک کے معنی

١ - چند، تھوڑے سے، کئی، کچھ، ایک دو۔

"ہم تو پردیسی ہیں دو ایک دن میں واپس چلے جائیں گے۔" (١٩٨٢ء، ہند یاترا، ٢٥١)

٢ - دو تا چار برس کی عمر کا گھوڑا۔

"گھوڑا . دو برس سے گزر کر چار برس کی عمر تک دو ایک کہلاتا ہے۔" (١٨٧٢ء، رسالہ سالوتر، ٧١)

دو ایک english meaning

one or twofew

شاعری

  • خبر ہے کہ دو ایک دن کی ہے دیر
    حصاری ہیں سب اپنے جینے سے سیر
  • قسمت تو دیکھ ٹوٹی جا کر کہاں کمند
    دو ایک ہاتھ جبکہ لب بام رہ گیا
  • مجھ کو دو ایک مار کر تیر نگاہ
    آنکھ کی پتلی سپاہی ہوگئی

Related Words of "دو ایک":