دو رنگی کے معنی

دو رنگی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دو (و مجہول) + رَنْگی (ن غنہ) }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت عددی |دو| کے ساتھ فارسی سے اسم جامد |رنگ| لگا کر |ی| بطور لاحقۂ کیفیت و نسبت لگائی گئی ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦٣٥ء کو "مینا ستونتی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["تلون مزاجی"]

اسم

صفت ذاتی, اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

دو رنگی کے معنی

["١ - منافق، مکار شخص، دوہری چال کا۔","٢ - دہری، دو طرح کی، منافقانہ۔","٣ - تلوّن، حالت یا صورت کی تبدیلی، ایک روش پر نہ رہنے کی کیفیت، دو رنگ کا ہونا۔"]

["\"بختیارک کو تو گالیاں دینے لگا کہ کیوں او منافق دورنگی مسلمان کی تعریفیں کرتا ہے۔\" (١٨٩١ء، طلسم ہوشربا، ٢٤٦:٥)","\"دل میں کہا آپ مرے ساتھ دو رنگی چال چل رہے ہیں۔\" (١٩٢٢ء، گوشۂ عافیت، ١٦٠:١)"," چونکاہوں خواب سے ابھی محفل یار دیکھ کر سکتے میں ہوں دو رنگئی لیل و نہار دیکھ کر (١٩٢٧ء، آیات وجدانی، ١٥٢)"]

["١ - بیک وقت دو حالتیں ہونا، ذو معنویت، ابہام۔","٢ - ظاہر اور باطن ایک نہ ہونے کی حالت، منافقت، دو رویہ پن۔","٣ - شعبدہ بازی، فریب، دھوکا۔"]

[" نہ کیوں ہو ہر بات میں دو رنگی دماغ رہتا ہے آسمان پر وہ شوخ مست شباب بھی ہے غرور حسن و جمال بھی ہے (١٨٨٨ء، طلسم ہو شربا، ١٠:٣)"," دورنگئی بت نا آشنا نے لوٹ لیا وفا کا بھیس بنا کر جفا نے لوٹ لیا (١٩٦٢ء، فعان آرزو، ٦٩)","\"اگر یہی تہذیب ہے تو یہ ہم کو دورنگی اور مکر سکھاتی ہے۔\" (١٨٨٠ء، تہذیب الاخلاق، ٧٥)"]

دو رنگی english meaning

The property of having two colors; capriciousness; double-dealingduplicitydeceithypocrisy.duplicity ; doubledealing ; hypocrisyrose gardentwo divers aspects of life

شاعری

  • ثابت ہے بے دلیل دو رنگی جہان کی
    کچھ حاجتِ گواہی جواز نہیں مجھے
  • آنکھوں سے دیکھتا ہوں سفید و سیاہ دہر
    کیوں کر کہوں دو رنگی صبح و مساغلط
  • خاک سے کیوں کہ ہماری گل رعنا نہ اگے
    کہ کسی گل کی دو رنگی نے ہے مارا ہم کو
  • ولی اس بے وفا کے قول پر کیا اعتبار آوے
    کہ ظالم ہے دو رنگی ہے ستمگر ہے شرابی ہے

محاورات

  • دو رنگی چھوڑنا

Related Words of "دو رنگی":