دو قدم کے معنی

دو قدم کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دو (و مجہول) + قَدَم }

تفصیلات

iفارسی زبان سے اسم صفت عددی |دو| کے ساتھ |قدم| عربی زبان سے اسم مشتق بطور معدود لگایا گیا ہے۔ اس طرح یہ مرکب عددی ہے اردو میں سب سے پہلے ١٦٠٩ء کو "ضمیمہ قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["تھوڑی دور","چند قدم (جانا چلنا کے ساتھ)"]

اسم

متعلق فعل

دو قدم کے معنی

١ - چند قدم، تھوڑی دور، قریب، نزدیک۔

"ایک تیسرا سپاہی بھی اترا تھا وہ لنگڑاتا ہوا قصبے میں پھر رہا تھا دو قدم چل کر رک جاتا۔" (١٩٨٢ء، انسانی تماشا، ١٩٨)

دو قدم english meaning

entangle kites|s string (with another)make matters complicatedput obstacles

شاعری

  • تم واقف طریق بے طاقتی نہیں ہو
    یہاں راہ دو قدم ہے اب دور کا سفر سا
  • گمان یہ تھا کہ بس دو قدم ہے اُس کی گلی
    قدم اُٹھے تو یہی دو قدم چلا نہ گیا
  • نہ دیتے خیر کاندھا دو قدم تو ساتھ ہولیتے
    تم اتنا ہی سمجھ لیتے کہ میّت ہے مسلماں کی
  • جو تم چلو تو ابھی دو قدم میں کٹ جائے
    جو فاصلہ مُجھے صدیوں میں پار کرنا ہے
  • میرا سر کاٹ کے لے جاؤ گے کیا دست نازک میں
    تمہارے پاؤں بھرجاتے ہیں چل کر دو قدم خالی
  • اس دشت پُر سراب میں بہکے بہت پہ حیف
    دیکھا تو دو قدم پہ ٹھکانا تھا آب کا
  • اک خرام ناز سے ہے دو قدم چلنے کی دیر
    آپ کے نزدیک ہے روزِ قیامت دور کیا
  • عجب نشاط سے جلاد کے چلے ہیں ہم آگے
    کہ اپنے سائے سے سر پانو سے ہے دو قدم آگے
  • نہ شیر میں یہ جست نہ آہو میں ہے یہ رم
    ہے شرق و غرب جس کے دو کامے کے دو قدم
  • دو قدم فرط نزاکت سے نہیں چل سکتا
    رنگ ہو جات اہے اس کا دم رفتار سفید

محاورات

  • دو قدم آگے ‌چلنا ‌یا ‌ہونا
  • دو قدم بڑھ جانا
  • دو قدم چلنا

Related Words of "دو قدم":