دو قومی نظریہ کے معنی

دو قومی نظریہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دو (و مجہول) + قَو (و لین) + می + نَظَریْ + یَہ }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ صفت عددی |دو| کے ساتھ عربی زبان سے ماخوذ دو اسما |قومی| اور |نظریہ| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے تحریراً ١٩٦٩ء "معارف القرآن" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم معرفہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : دو قَومی نَظَریّے[دو (و مجہول) + قَو (و لین) + نَظَریْ + ے]
  • جمع : دو قَومی نَظَریّے[دو (و مجہول) + قَو (و لین) + می + نَظَریْ + ے]

دو قومی نظریہ کے معنی

١ - [ سیاسیات ] ہندوستان میں ہندو اور مسلمان قوموں کے آباد ہونے کا نقطۂ نظر جس رو سے یہ مطالبہ کیا گیا تھا کہ مسلمان قوم کی ایک علیحدہ مملکت ہونی چاہیے۔

"میں ان دنوں عام جلسوں میں دو قومی نظریہ کو آڑے ہاتھوں لیا کرتا تھا۔" (١٩٨٢ء، آتش چنار، ٦٢٢)