دودھ پلائی کے معنی

دودھ پلائی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دُودھ + پِلا + ای }

تفصیلات

iپراکرت سے ماخوذ اسم |دودھ| کے ساتھ سنسکرت سے ماخوذ مصدر |پینا| سے فعل متعدی |پلانا| سے حاصل مصدر ہے۔ اردو میں ١٨٩١ء کو "فغان بے خبر" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(ہندو) وہ نقدی جو دولھا گھڑ چڑھی کے وقت اپنی ماں کو دودھ پلانے کے عوض میں دیتا ہے","مادر رضاعی","وہ نقدی جو دولھا کو دولھن کے گھر سے ساچق کے روز آتی ہے یا دولھن کے رشتے دار دولھا کو دیتے ہیں","وہ نقدی جو دولہا کو دلہن کے گھر سے ساچق کے روز آتی یا اپنے رشتہ دار اس نام سے دیتے ہیں"]

اسم

اسم معاوضہ

دودھ پلائی کے معنی

١ - دایہ، رضائی ماں۔

"اور دونوں بچے کھلائیوں اور دودھ پلائیوں کے سپرد کر دیے گئے۔" (١٩٤٥ء، الف لیلہ و لیلہ، ١٤:٦)

٢ - وہ اجرت جو دودھ پلانے کے عوض کسی دوسری عورت کو دی جائے یا شوہر بیوی میں علیحدگی ہونے کے سبب شوہر ایام رضاعت میں بیوی کو ادا کرے۔

"اگر وہ تمہارے لیے دودھ پلائیں تو ان کو ان کی دودھ پلائی دو۔" (١٩٣٨ء، احکام نسواں، ٥٧)

٣ - [ ہندو ] وہ نقدی جو ساچق کے روز دلھن کے رشتہ دار دولھا کو دیتے ہیں؛ وہ نقدی جو دولھا گھڑ چڑھی کے وقت اپنی ماں کو دودھ پلانے کے عوض میں دیتا ہے۔ (فرہنگ آصفیہ)

دودھ پلائی english meaning

a wet nursewet nurse; foster-mother