دور کی نسبت کے معنی
دور کی نسبت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ دُور + کی + نِس + بَت }
تفصیلات
iفارسی زبان سے اسم صفت |دور| بطور مضاف الیہ کے ساتھ حرف اضافت |کی| لگا کر عربی زبان سے اسم مشتق |نسبت| بطور مضاف لگایا گیا ہے۔ یہ مرکب اضافی ہے اردو میں ١٨٦٩ء کو غالب کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
دور کی نسبت کے معنی
١ - واسطہ، معمولی مشابہت، ادنٰی تعلق۔
میں ترے شیوۂ تسلیم پہ سر دھنتا ہوں کہ یہ اک دور کی نسبت تجھے اسلام سے ہے (١٩٣١ء، بہارستان، ٣٣٥)