دور کی ملاقات کے معنی
دور کی ملاقات کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ دُور + کی + مُلا + قات }
تفصیلات
iفارسی زبان سے اسم صفت |دور| بطور مضاف الیہ کے ساتھ سنسکرت سے ماخوذ حرف اضافت |کی| لگا کر عربی زبان سے اسم مشتق |ملاقات| بطور مضاف لگا کر مرکب بنایا گیا ہے۔ اردو میں ١٩٠٨ء کو "قید فرنگ" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
دور کی ملاقات کے معنی
١ - دور ہی سے سلام دعا، شاذ و نادر ہی ملنا۔
"کبھی کبھی ان سے دور کی ملاقات بھی ہو جایا کرتی ہے۔" (١٩٠٨ء، قید فرنگ، ٤٣)