دوعالم کے معنی

دوعالم کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دو (و مجہول) + عا + لَم }

تفصیلات

iفارسی زبان سے اسم صفت عددی |دو| کے ساتھ عربی زبان سے لفظ |عالم| لگا کر مرکب عددی بنایا گیا ہے۔ اس میں |دو| عدد اور |عالم| معدود ہے۔ اردو میں ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ

دوعالم کے معنی

١ - دنیا و عقبی، دو جہاں۔

 وہ سمجھتی ہے زمانہ ہے زمانہ اس کا حاصل بزم دو عالم ہے فسانہ اس کا (١٩٤٣ء، نبض دوراں، ٢٦)