دورانیہ کے معنی
دورانیہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ دَو (و مجہول) + را + نِیَہ }
تفصیلات
iعربی زبان سے اسم مشتق |دوران| کے ساتھ |یہ| بطور لاحقۂ نسبت لگایا گیا ہے۔ اردو میں ١٩٧٩ء کو "کیسے کیسے لوگ" میں مستعمل ملتا ہے۔
["دور "," دَورانِیَہ"]
اسم
اسم ظرف زماں ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع : دَورانِیے[دَو (و لین) + را + نِیے]
- جمع غیر ندائی : دَورانِیوں[دَو (و لین) + را + نِیوں (و مجہول)]
دورانیہ کے معنی
١ - مقررہ وقت، عرصہ عمل، مدت جو کسی کام کے لیے درکار ہو۔
"اس مجموعے کے ہر ڈرامے کا دورانیہ پچیس منٹ سے زیادہ نہیں ہے۔" (١٩٧٩ء، کیسے کیسے لوگ، ٨)