دوغلی پالیسی کے معنی

دوغلی پالیسی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دوغ (و مجہول) + لی + پا + لی + سی }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت |دوغلا| کی اردو تانیث |دوغلی| کے ساتھ انگریزی زبان سے ماخوذ اسم |پالیسی| عربی رسم الخط کی اردو تانیث |دوغلی| کے ساتھ انگریزی زبان سے ماخوذ اسم |پالیسی| عربی رسم الخط کے ساتھ لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں اسم استعمال ہوتا ہے تحریراً ١٩٢١ء سے "لڑائی کا گھر" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

دوغلی پالیسی کے معنی

١ - دورخی، متضاد، برعکس، دوہری حکمت عملی۔

"کوئے موروں کی ٹولی میں جانکلتے تو فٹ دوغلی پالیسی تلے کہتے۔ ہما کی بات کچھ اور ہے۔" (١٩٨١ء، راجہ گدھ، ٢٦)