دولھا کے معنی

دولھا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دُو + لھا }

تفصیلات

iپراکرت سے اردو میں داخل ہوا۔ پراکرت کے لفظ |دولھ| سے ماخوذ ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط میں مستعمل ہوا اور سب سے پہلے ١٧٣٢ کو "کربل کتھا" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["وہ شخص جس کی شادی ہو"]

دولھ دُولھا

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جنسِ مخالف : دُولَھن[دُو + لَھن]
  • واحد ندائی : دُولھے[دُو + لھے]
  • واحد غیر ندائی : دُولھے[دُو + لھے]
  • جمع : دُولھے[دُو + لھے]
  • جمع ندائی : دُولھو[دُو + لھو (و مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : دولھوں[دو + لھوں (و مجہول)]

دولھا کے معنی

١ - نوشاہ، وہ مرد جس کی نئی شادی ہوئی ہو۔

"دلہن کو مسند پر دولھا کے مقابل بٹھا دیا۔" (١٩٦٧ء، اردو نامہ، کراچی، ٢٩، ٩٧)

دولھا english meaning

A bridegrooma husbandcause discrepancy (in accounts)make a mess (of)

شاعری

  • آستیں تھام کے دولھا سے یہ کہتی تھی دلہن
    اب جیے کس کے سہارے پہ یہ آوارہ وطن
  • بے دولھا بنے منہ کو چھپاتے ہیں ابھی سے
    میں جیتی ہوں اور آنکھ چراتے ہیں ابھی سے
  • آڑے زخموں کی جو قاتل نے پنھائی بدھی
    آج مقتل میں شہید آئے ہیں دولھا بن کر
  • دولھا بنے ہوئے تھے اجل تھی گلوں کا ہار
    جاگے وہ ساری رات کے وہ نیند کا خمار
  • بٹیا بنا ہے دولھا تو باوا براتی ہے
    مفلس کی یہ برات جڑھاتی ہے مفلسی
  • یہ بندھن وار شادی کی بندھی دولھا دلھن کے گھر
    فیصلہ کٹ گیا زنجیر میں دونوں کا سرتا سر
  • بول اٹھیں بنکے ڈومنیاں ساری قمر یاں
    صاحب ہمیں دلائیے دولھا دلھن کی بیل
  • کوئی دیکھ کے ہوتی شاد بہت کوئی وار کے پانی پیتی تھی
    چھن کہہ کر اُس جا دولھا نے لی نیگ اشرفی بہتیری
  • وہ سمرن تھی یوں پہنچے پر جوں باندھے دولھا ہاتھ کنگن
    وہ سیس لٹائیں یوں بکھریں جوں باندھے سہرا نیک لچھن
  • بن بیٹھے ہیں دولھا دلہن اس وقت جو ہم تم
    تو لاکھ روپے کا تو بندھے مہر دو گانا

محاورات

  • بھات کھانے بہتیرے کام دولھا دلہن سے
  • بیچ کے چلے جائینگے کام دولھا دولھن سے پڑے گا
  • جس دولھا تس بنی برات
  • دولھا بنے بیٹھے رہنا
  • دولھا پیچھے (گیل) برات
  • دولھا تو وہی پر دوشالہ اپنا ہے
  • دولھا دلھن پائے شہ بالا لاتیں کھائے۔ دولھا نے دلھن پائی شہ بالے نے گانڑ مرائی
  • دولھا دولھن مل گئے جھوٹی پڑی برات
  • دولھا مرے یا دلھن نائی کو اپنے ٹکے سے کام
  • دولھا ڈھائی دن کا بادشاہ ہے

Related Words of "دولھا":