دھوتی کے معنی
دھوتی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ دھو (و مجہول) + تی }
تفصیلات
iسنسکرت سے ماخوذ ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٦٥٧ء سے "گلشن عشق" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["نیچے","تہ بند","چار پانچ گز لمبا کپڑا جو ہندو لوگ کمر سے نیچے تک\u2018 ٹانگوں کے بیچ سے نکال کر باندھتے ہیں بقیہ حصہ پیچھے گھرس لیتے ہیں","سفید باریک لمبا کپڑا جو ہندو پاجامہ کی جگہ باندھتے ہیں۔ اس کی لمبائی کی طرف یا بیچ میں عموماً دھاری ہوتی ہے۔ اس کا ایک سرا ٹانگوں میں سے نکال کر پچھلی طرف گھرس دیتے ہیں۔ (باندھنا۔ بندھنا کے ساتھ)"]
ادھو+وستر+....کا دھوتی
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : دھوتِیاں[دھو (و مجہول) + تِیاں]
- جمع غیر ندائی : دھوتِیوں[دھو (و مجہول) + تِیوں (و مجہول)]
دھوتی کے معنی
"اس نے خاکی رنگ کی ایک غلیظ دھوتی باندھی ہوئی تھی۔" (١٩٨٣ء، سفرمینا، ٢٥٥)
"لال سبز داغ لگی دھوتی میں وہ مٹکی مٹکی پھرتی۔" (١٩٨١ء، چلتا مسافر، ٨)
دھوتی کے مترادف
لنگوٹ, لنگی, لنگوٹی
اَدھو, تہبند, تہمد, دھبلا, ساری, ساڑھی, ساڑی, لُنگی
دھوتی کے جملے اور مرکبات
دھوتی بند, دھوتی پرشاد, دھوتی پوش, دھوتی جوڑا
دھوتی english meaning
A cloth worn round the waistpassing between the legs and tucked in behind.playing with dolls. [A~PREC.]puppet show
شاعری
- دھوتی تھی ہر دم میں جن کے پیرہن
سومری آنکھوں کے تارے کیا ہوئے - ریشمی دھوتی کی بندھی گاتی
جھنڈے مارے نکالے ہوئے چھاتی - دینی عدو کے سامنے گاندھی کی چل گئی
تہمد پہ فیر ہوگئے دھوتی سنبھل گئی - آج وہ ہنستے ہیں میرے جبہ و شلوار پر
ایک دن ان کو فلک بندھوائے دھوتی تو سہی
محاورات
- اسے تو دھوتی بھی باندھنی نہیں آتی
- باہر لمبی لمبی دھوتی اندر مردے کی روٹی
- چیری سب کے پاؤں دھووے اپنے دھوتی لجاوے
- دھوتی تھی دو پائوں دھونے پڑے چار پاؤں
- دھوتی میں سب ننگے
- سو دھوتی نہ ایک گوتی
- شیخی سیٹھ کی دھوتی بھاڑے کی
- لونڈی اور کے پیر دھوئے اپنے دھوتی لجائے
- کمائیں میاں خان خاناں‘ اڑائیں میاں فہیم (کماوے ٹوپی والا‘ اڑاوے دھوتی والا)
- کماوے دھوتی والا اڑاوے ٹوپی والا