دہانہ کے معنی
دہانہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ دَہا + نَہ }
تفصیلات
iفارسی زبان سے اسم جامد |دہن| کی جمع |دہان| کے ساتھ |ہ| بطور لاحقۂ نسبت لگائی گئی ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٧٩٨ء کو "بحرحکمت" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک قیمتی سبز پتھر","پیتل کا زنگ","جولاہوں کا ایک اوزار","دریا کے سمندر یا جھیل میں گرنے کا مقام","لوہے کا ٹکڑا جو گھوڑے کے منہ میں دیتے ہیں اور جو زبان کے اوپر رہتا ہے","مشک کا منہ","موری یا بدرو کا منہ","وادی کا شروع کا حصہ","کوئی چیز جسے چاقو کی نوک پر اس کے محفوظ کرنے کے لئے لگاتے ہیں","کوئی چیز جو منہ کے مشابہ ہو"]
دَہان دَہانَہ
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- واحد غیر ندائی : دَہانے[دَہا + نے]
- جمع : دَہانے[دَہا + نے]
- جمع غیر ندائی : دَہانوں[دَہا + نوں (و مجہول)]
دہانہ کے معنی
"ناک کھڑی ہوئی اور دہانہ چھوٹا تھا۔" (١٩٤٤ء، نقش و نقاش، ٩)
"اگر نیل (دریائے نیل) نہ ہوتا تو مصر سو فیصد صحرا ہوتا اور یہ اپنے دہانے سے چار ہزار میل دور جھیل وکٹوریہ سے نکلتا ہے۔" (١٩٨٠ء، دجلہ، ٢٥)
"مشک کے دہانے سے نکلا ہوا پانی اور پھر جھمکتے ہوئے کٹورے میں۔ میں نے غٹاغٹ پیا۔" (١٩٨٤ء، زمیں اور فلک اور، ٣٣)
"اس نے اس نہر کے دہانے کے بنانے میں غلطی کی۔" (١٩٥٣ء، حکمائے اسلام، ١٠٠:١)
"میرے منہ میں لوہے کی ایک چیز لگا دیتا ہے جس کا نام اُس نے دہانہ رکھا ہے۔" (١٩٤٢ء، الف لیلہ و لیلہ، ٣٦٢:٢)
"وہ سڑک جو اژدھے کی طرح ہانپ رہی ہے، جس کے خاتمے پر مہیب دہانہ ہے۔" (١٩٦٢ء، معصومہ، ٢٤٧)
قوموں پہ فلاکت لانے کو شاہوں کے خزانے کھلتے ہیں درس امن و اماں کا دینے کو توپوں کے دہانے کھلتے ہیں (١٩٣٣ء، فکرو نشاط، ٤٦)
خون شاخوں سے ٹپکتا ہے دہانہ، غار بے آبا دہے! (١٩٦٦ء، زرد آسمان، ٦٦)
"مجموعی طور پر کرو (Curve) کی شکل ایک آتش فشاں کے کریٹر (Crater) یعنی دہانے کے مشابہ ہوتی ہے۔" (١٩٧٣ء، نکلیائی توانائی، ١٤)
"حکیم افلاطون کا قول ہے کہ لڑکا اس بوتل کے مانند ہے جسکا دہانہ تنگ ہوتا ہے۔" (١٨٧٣ء، عقل و شعور، ٣٦)
"آنکھ کے رخ کے سرے پر قعری عدسہ ہوتا ہے . دوسرے سرے پر حدبی عدسہ جو منظری عدسہ یا دہانہ کہلاتا ہے۔" (١٩٦٥ء، روشنی کیا ہے (ترجمہ)، ٥١)
دہانہ کے مترادف
منہ
بدررو, دہن, لجام, لگام, مخرج, مدخل, منہ, مُنہ, موری, مُکھ, نالی
دہانہ english meaning
mouth (of a water bagor drainor water courseor river)opening (of a valley); bit (of a bridle); anything which covers the mouth