دہشت پسندانہ کے معنی
دہشت پسندانہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ دَہ + شَت + پَسَن + دا + نَہ }
تفصیلات
iفارسی زبان سے اسم جامد |دہشت| کے ساتھ |پسندیدن| مصدر سے فعل امر |پسند| بطور لاحقۂ فاعلی لگا کر آخر پر |انہ| بطور لاحقۂ تمیز لگایا گیا ہے۔ اردو میں ١٩٦٧ء کو "اردو دائرہ معارف اسلامیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
متعلق فعل
دہشت پسندانہ کے معنی
١ - خوف ہراس لیے ہوئے۔
"او اے ایس (OAS) کے دہشت پسندانہ اقدامات جاری رہے۔" (١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٩٤:٣)