دین دار کے معنی

دین دار کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دِین + دار }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم |دین| کے بعد فارسی مصدر |داشتن| سے صیغہ امر |دار| بطور لاحقۂ فاعلی لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٦٥٧ء سے "غواصی، مرثیہ (بیاض مراثی)" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پابند شرع","پابند مذہب یا شرع","دھرم آتما","فرائض مذہبی پورا کرنے والا"]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : دِین داروں[دِین + دا + روں (و مجہول)]

دین دار کے معنی

١ - ایمان دار، مذہبی فرائض ادا کرنے والا، عبادت گزار، نیک۔

"زمیندار ہونے کے ساتھ ساتھ بڑے دیندار بھی تھے۔" (١٩٨٣ء، حصارِانا، ٢٤)

٢ - مسلمان

 اس عالم اسباب میں سب کا رہے پردہ محتاج ہے ہر کافر و دیندار کفن کا (١٨٧٠ء، الماس درخشاں، ٦)

دین دار english meaning

Religiousdevoutpiousvirtuoussurety. [A~ تکفل]whimsical fickle

شاعری

  • سونی ہے بزم کافر و دین دار بے ترے
    زاہد حرم میں دیر میں ہیں برہمن اداس

Related Words of "دین دار":