دیوار کے معنی

دیوار کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دی + وار }

تفصیلات

iفارسی سے اردو میں داخل ہوا اور بطور اسم نیز شاذ بطور صفت استعمال ہوتا ہے اردو میں سب سے پہلے ١٦٧٩ء کو "دیوان سلطان شاہ ثانی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["انگیا کی کٹوریوں کے دو ٹکڑوں میں سے بڑا","ایک مسلسل عمارت جو پتھر یا اینٹوں یا مٹی کی بنائی جاتی ہے اس کی موٹائی بمقابلہ لمبائی اور اونچائی کے بہت چھوٹی ہوتی ہے۔ یہ کسی رقبے کو احاطہ کرنے یا حفاظت کے لئے یا گھر کے باہر کے حصے کے طور پر یا کمروں کے درمیان یا بعض دفعہ احاطوں یا کھیتوں کے درمیان حد فاصل کے طور پر بنائی جاتی ہے","چٹان یا پہاڑ کا سیدھا پہلو","مٹی کی بنی ہوئی یا اینٹ اور پتھر وغیرہ کی گارے یا مسالے سے چنی ہوئی اوٹ یا پردہ","ناک کا بانسا","کسی برتن یا ظرف یا غار کا پہلو","کنایتاً حیران","کوئی چیز جو دیوار کی طرح جو جیسے تیزوں کی دیوار","کوئی حد جو کسی غلا کے چاروں طرف ہو"]

اسم

صفت ذاتی, اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • ["جمع : دِیواریں[دی + وا + رِیں (ی مجہول)]","جمع غیر ندائی : دِیواروں[دی + وا + روں (و مجہول)]"]

دیوار کے معنی

["١ - [ کنایۃ ] نابینا، اندھا۔","٢ - حیران، متحیر۔ (جامع اللغات)۔"]

[" بے نور تو نے آنکھوں کو اے یار کر دیا پردے کے واسطے مجھے دیوار کر دیا (١٨٥٢ء، دیوانِ برق، ٦٤)"]

["١ - مٹی کی بنی ہوئی یا اینٹ پتھر وغیرہ کی گارے یا مسالے سے چنی ہوئی اوٹ یا پردہ۔","٢ - [ نباتیات ] کسی پھل یا بیج کے اوپر کا غِلاف۔","٣ - [ حیاتیات ] اعضائے جسمانی پر کھال کا غلاف۔","٤ - اندرونی سطح۔","٥ - [ مجازا ] آڑ، روک، رکاوٹ۔","٦ - اطراف، بازو۔","٧ - [ عورت ] انگیا کے اور اس کی سلائی کے اصطلاحی نام میں سے ایک، انگیا کا پان، دوٹکڑوں میں سب سے بڑا ٹکڑا۔","٨ - ناک کا بانسا، چٹان یا پہاڑ کا سیدھا پہلو۔ (جامع اللغات)۔"]

[" دیوار پر بیل چڑھ رہی تھی خوشبو کی ندی کفارے دن تھے (١٩٨١ء، ملامتوں کے درمیان، ١٠)","\"اس پھل کی دیوار (گرد ثمرہ) پتلی ہوتی اور بیج کے پوست سے چسپاں رہتی ہے۔\" (١٩٦٢ء، مبادی نباتیات، ١٥)","\"ان کے جسم کی دیوار تین پرتوں پر مشتمل ہوتی ہے اس لیے انہیں تین پرتوں والے (Tripoloblastic) کہتے ہیں۔\" (١٩٨٥ء، حیاتیات، ١١١)","\"معدہ کی اندورنی دیواروں میں طولی شکنیں پائی جاتی ہیں۔\" (١٩٨١ء، اساسی حیوانیات، ٨٦)","\"دنیا کی مصیبت خدا اور انسان کے بیچ میں دیوار۔\" (١٩٠٩ء، خوبصورت بلا، ٢)","\"اولیا نے ایک ہاتھ سے کس کر گاڑی کی دیوار تھامی اور دوسرے ہاتھ سے کوئی بھاری بکس پکڑ لیا۔\" (١٩٧٠ء، قافلہ شہیدوں کا (ترجمہ)، ٩٣)"," جھانک کر انگیا کی دیوار سے بنگلے کی بہار گھاٹ پر آج اتر آیا ہے پٹھا کیسا (١٩٢١ء، دیوانِ ریختی، ١٨)"]

دیوار کے مترادف

پردہ

اندھا, اوٹ, اڑچن, بھیت, پردہ, جدا, جدار, حائط, حد, دیوال, رکاوٹ, متحیر, نابینا, ٹٹّی, ٹٹی, کندھ

دیوار کے جملے اور مرکبات

دیوار برلن, دیوار بیچ, دیوار پوش, دیوار حرم, دیوار حصار, دیوار دوز, دیوار گریہ, دیوار گیر, دیوار والی, دیوار و در

دیوار english meaning

a wall

شاعری

  • نقل اس کی بیوفائی کی ہے اصل
    کب وفاداری درد و دیوار کا
  • سر جو دے دے مارتے گھر میں پھرے
    رنگ دیگر ہی در و دیوار کا!!
  • وحشت تھی ہمیں بھی وہی گھر بار سے اب تک
    سر ماریں ہیں اپنے در و دیوار سے اب تک
  • ہمسایۂ مغاں میں مدت سے ہوں چنانچہ
    اک شیرہ خانے کی ہے دیوار میرے گھر میں
  • یوں کانوں کان گل نے نہ جانا چمن میں آہ
    سر کو پٹک کے ہم پسِ دیوار مرگئے
  • ایک ذرا سا دل ہے جس کو توڑ کے بھی تم جاسکتے ہو
    یہ سونے کا طوق نہیں‘ یہ چاندی کی دیوار نہیں ہے
  • پھر یوں ہوا کہ مجھ پہ ہی دیوار آگری
    لیکن نہ کُھل سکا پسِ دیوار کون ہے
  • چمک دیوار و دَر کی کہہ رہی ہے
    کوئی اس گھر کے اندر بس گیا ہے
  • چاند بھی میری طرح حُسن شناسا نکلا
    اس کی دیوار پہ حیران کھڑا ہے کب سے
  • دیوار کیا گری مرے کچّے مکان کی
    لوگوں نے میرے صحن میں رستے بنالئے

محاورات

  • آنکھوں پر دیوار اٹھانا
  • آنکھیں دیوار ہو جانا
  • از نقش و نگار در و دیوار شکستہ
  • از نوشت است پند بردیوار
  • پرایا سر (پنسیری۔ دیوار) دل برابر
  • پرایا سر دیوار کی برابر
  • خطا بہ بازار و سزا پس دیوار
  • در و دیوار (پر نظر کرنا) دیکھنا
  • در و دیوار سے (حسرت وغیرہ) برسنا
  • در و دیوار سے باتیں کرنا

Related Words of "دیوار":