دیوانہ کے معنی
دیوانہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ دی + وا + نَہ }
تفصیلات
iفارسی سے اصل صورت اور مفہوم کے ساتھ اردو میں داخل ہوا اور بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٤٢١ء کو "خواجہ بندہ نواز (دکنی ادب کی تاریخ)" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["حواس باختہ","خبط الحواس","مخبوط الحواس"]
اسم
صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جنسِ مخالف : دِیوانی[دی + وا + نی]
- واحد غیر ندائی : دِیوانے[دی + وا + نے]
- جمع : دِیوانے[دی + وا + نے]
- جمع ندائی : دِیوانو[دی + وا + نو (و مجہول)]
- جمع غیر ندائی : دِیوانوں[دی + وا + نوں (و مجہول)]
دیوانہ کے معنی
دے گیا زندگی کا نذرانہ کس قدر ہوش میں تھا دیوانہ (١٩٨٣ء، حصارِ انا، ٣٤)
بنایا ہے تجھے دیوانہ کس نے تجھے یہ کون، یوں تڑپا رہا ہے (١٩٨٤ء، سمندر، ٣٢)
"بات بھی کہی تو کچی . اس میں تو اُلٹے دیوانے بنو گے۔" (١٩١٧ء، طوفانِ حیات، ٣٧)
"ایک آرٹسٹ ہے رکھ رکھاؤ کا ایک دیوانہ ہے۔" (١٩٨٦ء، اوکھے لوگ، ٢٢٥)
بحر ہستی میں کنول کی طرح تر دامن نہیں ہوش مندِ خود فراموشی ہے دیوانہ ترا (١٩١٩ء، مطلع انوار، ٣٥)
دیوانہ کے مترادف
خبطی, شیدا, سنکی, جنونی, سودائی, باولا
باؤلا, پاگل, جنونی, خبطی, سودائی, سڑی, عاشق, فاترالعقل, مجنون, مجنوں, وارفتہ
دیوانہ کے جملے اور مرکبات
دیوانہ پن, دیوانہ صفت, دیوانہء شوق
دیوانہ english meaning
crazyfanaticalfrenziedfrenzied (lover)insanelunaticmadoffer (something) as sacrificewave (something) over (someone) at votive offering
شاعری
- دیکھا ہے مجھے جن نے سو دیوانہ ہے میرا
میں باعث آشفتگی طبع جہاں ہوا - عقل وہ ناصح کہ ہر دم لغزشِ پا کا خیال
دل وہ دیوانہ یہی چاہے کہ نادانی کرے - کچھ تو ہوتے ہیں محبت میں جنوں کے آثار
اور کچھ لوگ بھی دیوانہ بنادیتے ہیں - مرتب کرگیا اک عشق کا قانون دنیا میں
وہ دیوانے ہیں جو مجنوں کو دیوانہ بتاتے ہیں - تکلف برطرف تم کیسے معبودِ محبت ہو
کہ اک دیوانہ تم سے ہوش میں لایا نہیں جاتا - تنہا چمن میں آکے بھٹکتی بھی کیا بہار
اچھا ہوا کہ راہ میں دیوانہ مل گیا - چاند بھی اس کا گرفتار ہے‘ سورج بھی شکار
ہر اجالا مرے محبوب کا دیوانہ ہے - ڈرے کیا آتش دوزخ سے دیوانہ محمد کا
کہ اٹھتے شعلے گل کرتا ہے پروانہ محمد کا - صحرا سمٹ کے پاؤں کی زنجیر بن گیا
ایسی بھی اک ادا مرے دیوانہ پن میں تھی - کسی کے رونے سے کب تیرا دیوانہ رکتا ہے
بہار آئی چلا میں‘ یہ دھری ہیں بیڑیاں مری
محاورات
- اس کا ایک (کوئی ) نام لیوا اور پانی دیوانہ رہے
- ایک تو تھا ہی دیوانہ اس پر آئی بہار
- بنئے سے سیانا سو دیوانہ
- بنیے سے سیانا‘ سو دیوانہ
- تانا شاہ دیوانہ جس کی چٹھی نہ پروانہ
- جتنا سیانا اتنا دیوانہ
- حلوائی دیوانہ ہوگا تو ہر پھر کر لڈو اپنوں ہی کو (دے گا) مارے گا
- دیوانہ باش تا غم تو دیگراں خورند
- دیوانہ بن جانا یا بننا
- دیوانہ بنادینا یا بنانا