دیکھتا کے معنی
دیکھتا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ دیکھ (ی مجہول) + تا }
تفصیلات
١ - آنکھوں والا، جو آنکھوں سے دیکھ سکتا ہو۔, m["دیکھ کر","دیکھنے والا"]
اسم
اسم نکرہ
دیکھتا کے معنی
١ - آنکھوں والا، جو آنکھوں سے دیکھ سکتا ہو۔
دیکھتا english meaning
domb-foundedstruck dumb with amazement [A]
شاعری
- پہنچا جب اُس گلی میں تو کیا دیکھتا ہوں میں
جو زخم پاؤں میں تھا‘ وہی زخم سَر میں تھا - ڈرتا ہوں میرے سر پہ ستارے نہ آگریں
چلتا ہوں آسماں کی طرف دیکھتا ہوا - طلوعِ صبحِ ازل سے میں ڈھونڈتا تھا جسے
ملا تو ہے‘ پہ مری سمت دیکھتا بھی نہیں - گم ہوکے شام کو تری آنکھوں میں رات بھر
سُورج بدل کے بھیس تجھے دیکھتا رہا - آنکھ میں آنسو جڑے تھے‘ پر صدا تجھ کو نہ دی
اس توقع پر کہ شاید تو پلٹ کر دیکھتا - چہرہ بچھا رکھا ہے‘ دل کون دیکھتا ہے
اندر سے ٹوٹتا ہوں‘ کہتا نہیں زباں سے - کعبہ کو جارہا ہوں‘ نظر سوئے دہر ہے
ہر پھر کے دیکھتا ہوں‘ کوئی دیکھتا نہ ہو - میں دیکھتا ہوں تو بس دیکھتا ہی رہتا ہوں
وہ آئینے میں بھی اپنے ہی رنگ چھوڑ گیا - یہ دیکھتا ہوں تیرے زیر لب تبسم کو
کہ بحرِ حُسن کی اک موجِ بیقرار نہ ہو - بادل کی اوٹ سے ‘ کبھی تاروں کی آڑ سے
چُھپ چُھپ کے دیکھتا ہُوا یہ حیلہ جُو ہے کون!
محاورات
- اپنا منہ دیکھتا ہے
- پیٹ کا کھایا کوئی نہیں دیکھتا‘ تن کا پہنا سب دیکھتے ہیں
- تھکا اونٹ سرائے کو (تکتا) دیکھتا ہے
- تھکا اونٹ سرائے کو تکتا یا دیکھتا ہے
- جدھر دیکھتا ہوں ادھر تو ہی تو ہے
- جنم پتر سب دیکھتے ہیں کرم پتر کوئی نہیں دیکھتا
- دیکھتا (کا دیکھتا) رہ گیا
- دیکھتا رہ جانا
- دیکھتا ہے سو کہتا نہیں۔ کہتا ہے سو دیکھتا نہیں
- دیکھتے کا دیکھتا رہ گیا