صمیم قلب کے معنی
صمیم قلب کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ صَمی + مے + قَلْب }
تفصیلات
iعربی زبان سے مرکبِ اضافی ہے۔ عربی سے مشتق اسم |صمیم| کے ساتھ کسرۂ اضافت بڑھا کر عربی ہی سے اسم مشتق |قلب| ملنے سے مرکب بنا۔ مذکور ترکیب میں |صمیم| مضاف اور |قلب| مضاف الیہ ہے۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٠٦ء کو "الحقوق والفرائض" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے, m["تہِ دل","خلوصِ قلب","عمقِ قلب"]
اسم
اسم مجرد ( مذکر - واحد )
صمیم قلب کے معنی
١ - خلوص دل، دل کی گہرائی۔
"اقبال بہ صمیمِ قلب نیٹشا کے ارادۂ قوت سے متفق ہے۔" (١٩٧٧ء، اقبال کی صحبت میں، ١٥٧)
محاورات
- صمیم قلب سے