ذات حق کے معنی
ذات حق کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ ذا + تے + حَق }
تفصیلات
iعربی زبان سے اسم جامد |ذات| کو کسرۂ اضافت کے ذریعے عربی ہی سے مشتق اسم |حق| کے ساتھ ملانے سے مرکب اضافی بنا۔ (ذات مضاف الیہ اور حق مضاف)۔ اردو میں بطور اسم فاعل استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٨٥٩ء کو "دفترِ بے مثال" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم معرفہ ( مؤنث - واحد )
ذات حق کے معنی
١ - اللہ تعالٰی کی ذات۔
سراپا زخم ہوں تیغ زبان یار سے لیکن نہیں ملتا ہے مثلِ ذاتِ حق مسۂ زخمِ پنہاں کا (١٨٥٩ء، دفترِ بے مثال، ٩٠)