ذات واجب کے معنی
ذات واجب کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ ذا + تے + وا + جِب }
تفصیلات
iعربی زبان سے اسم جامد |ذات| کو کسرۂ صفت کے ذریعے عربی ہی سے مشتق صفت |واجب| کے ساتھ ملانے سے مرکب توصیفی بنا۔ (ذات موصوف اور واجب صفت)۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٨٦٤ء کو "دیوانِ حافظ ہندی" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم معرفہ ( مؤنث - واحد )
ذات واجب کے معنی
١ - اللہ تعالٰی کی ذات
"ذاتِ واجب کے علم میں سب اِمکان ہوتے ہیں جو عالم میں تکمیل پذیر ہو سکتے ہیں۔" (١٩٤٢ء، روحِ اقبال، ٣٧)