ذاکری کے معنی

ذاکری کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ذا + کِری }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم |ذاکر| کے ساتھ |ی| بطور لاحقہ اسمیت ملانے سے |ذاکری| بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم مستعمل ہے ١٧٥٤ء میں "ریاض غوثیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اہل تشیع کی مجالس میں تقریر کرنے والا"]

ذکر ذاکِر ذاکِری

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

ذاکری کے معنی

١ - وہ شخص جو فیر پر بیٹھ کر فضائل و مصائب اہل بیت بیان کرے، ذاکر کا کام یا فن۔

"صرف آواز اور طرز اور طریقہ اس فن ذاکری میں جسے عرفاً حدیث خوانی کہتے ہیں کافی نہیں ہے۔" (١٨٨٧ء، نہر المصائب، ١:٣)

ذاکری english meaning

profession of giving speach in the Majlis of Shiyas

شاعری

  • ذکر کرنا دل تجھے ذاکر کرے
    ذاکری کے فن سوں خوش ماہر کرے

Related Words of "ذاکری":