ذریعۂ معاش کے معنی

ذریعۂ معاش کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ذَری + عَہ + اے + مُعاش }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم |ذریعہ| کو کسرۂ اضافت کے توسط سے عربی ہی سے مشتق ایک دوسرے اسم |مُعاش| کے ساتھ ملانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو میں اپنے اصل مفہوم کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٨٩٩ء کو "رویائے صادقہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

ذریعۂ معاش کے معنی

١ - روزگار کا وسیلہ، وہ کام یا دھندا جس سے روزی کمائی جائے۔

"وہ مشغلہ جو پہلے انکی تفریح کا باعث تھا ان کا ذریعہ معاش بن گیا۔" (١٩٨٣ء، نایاب ہیں ہم، ٩١)

ذریعۂ معاش english meaning

["source of income"]