ذمی کے معنی

ذمی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ذِم + می }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم |ذِمّہ| کے آخر پر |ی| بطور لاحقہ نسبت لگانے سے بنا جو اردو میں اپنے اصل معنی اور ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٦٧ء کو "نورالٰہدایہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["اسلامی ریاست کے غیر مسلم شہری","جزیہ گزار","غیر مسلم جو اسلامی سلطنت میں رہے اور جزیہ ادا کرے","غیر مسلم شہری","وہ غیر مسلم جو اسلامی حکومت کی امان میں رہتا ہو اور اس نے شرائط ذمّہ (جزیہ) کو قبول کرلیا ہو"]

ذمم ذِمّی

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : ذِمِّیوں[ذم + مِیوں (و مجہول)]

ذمی کے معنی

١ - [ فقہ ] وہ مشرک یا اہل کتاب جو اسلامی حکومت کی امان میں رہتا ہو اور اس نے شرائط ذِمّہ (جزیہ) کو قبول کر لیا ہو، جزیہ گزار۔

"نبی اکرمۖ نے مجوس سے جزیہ لے کر انہیں ذِمّی بنایا۔" (١٩٦٨ء، اردو دائرہ معارفِ اسلامیہ، ٥٩٤:٣)

٢ - رعایا۔

 ذِمّی مرے اقوال و عقول و انہام الفاظ و اساطیرِ عبید و خدّام (١٩٦٧ء، لَحنِ صریر، ١٠٤)

ذمی کے مترادف

رعایا

ذمی english meaning

tambour work

Related Words of "ذمی":