ذومعنویت کے معنی

ذومعنویت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ذُو + مَع + نَوی + یَت }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق صفت |ذُو| کے ساتھ عربی ہی سے مشتق اسم معنی کی |ی| کو |و| سے بدل کر اس کے آگے |ی |بطور لاحقہ نسبت لگانے اور پھر |یت| بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں اپنے اصل مفہوم کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٦ء کو "آئینہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

ذومعنویت کے معنی

١ - ذو معنی کا اسمِ کیفیت، کسی بات یا لفظ سے کئی معنے نکلنے کی کیفیت۔

"اس میں کسی وقت ذومعنویت کی جھلک پیدا ہو جاتی ہے، کیونکہ دماغ کا یہی جی چاہتا تھا کہ بات زہر دے کر قتل کر دینے والی رہے۔" (١٩٨٦ء، آئینہ، ٢٤٤)