ذکر قلبی کے معنی

ذکر قلبی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ذِک + رے + قَل + بی }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم |ذِکر| کو کسرۂ صفت کے ذریعے عربی ہی سے مشتق صفت |قلبی| کے ساتھ ملانے سے مرکب توصیفی بنا (قلبی صفت اور ذِکر موصوف)۔ اردو میں اسم کے طور پر مستعمل ہے۔ ١٤٢١ء کو "معراج العاشقین" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

ذکر قلبی کے معنی

١ - دل کو اللہ کو یاد کرنا اور اس کی حمد و ثنا کرنا۔

"ذکر قلبی اللہ تعالٰے کی نعمتوں کا یاد کرنا، اسکی عظمت و کبریائی اور اسکے دلائل قدرت میں غور کرنا، علما کا استنباط مسائل میں غور کرنا بھی اس میں داخل ہے۔" (١٩١١ء، القرآن العظیم، تفسیر مولانا نعیم الدین مراد آبادی، ٣٨)