ذکی النفس کے معنی
ذکی النفس کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ ذَکِیُن (ا،ل غیر ملفوظ) + نَفْس }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |ذکی| کے ساتھ |ا ل| بطور حرف تخصیص لگانے کے بعد عربی زبان سے ہی اسم |نفس| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٩١٤ء کو "مقالات شبلی" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
ذکی النفس کے معنی
١ - طبیعت کا ذہین، طباع، زیرک، سمجھ دار۔
"خطیب، شاعر کی بہ نسبت زیادہ عاقل زیادہ ذکی النفس زیادہ عالی منزلت ہوتا ہے۔" (١٩١٤ء، مقالات شبلی، ٢٦:٢)