ذہانت آمیز کے معنی

ذہانت آمیز کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ذِہا + نَت + آ + میز (ی مجہول) }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم |ذہانت| کے ساتھ فارسی مصدر آمیختن سے فعل امر |آمیز| بطور لاحقہ فاعلی لگانے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٩٦٧ء کو "اردو" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی

ذہانت آمیز کے معنی

١ - ذہانت سے بھر پور، عقلمندانہ۔

"بحث میں ہار جانے کے بعد ہم سوائے ان ذہانت آمیز باتوں کے جنہیں ہم نہیں کہہ سکے اور کسی بات کا خیال نہیں کرسکتے۔" (١٩٦٩ء، نفسیات کی بنیادیں (ترجمہ)، ١٥)