ذہنیت عامہ کے معنی
ذہنیت عامہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ ذِہ (کسرہ ذ مجہول) + نی + یَتے + عام + مَہ }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم |ذِہنیَّت| کو کسرۂ صفت کے ذریعے عربی سے ماخوذ صفت |عامَّہ| کے ساتھ ملانے سے مرکب توصیفی بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٣ء، کو "بت خانہ شکستم من" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
ذہنیت عامہ کے معنی
١ - عام ذِہنی رحجان، اجتماعی مزاج۔
"تنقید کا یہ رُخ کسی عداوت پر مبنی نہیں ذہنیت عامہ کی اصطلاح کا ایک طریقہ ہے اور تنقیص کی مدد سے رائج الوقت تحسین و تمدیح کو تنقید کی شکل دینا ہے۔" (١٩٨٣ء، بت خانہ شکستم من، ١٢)