ذی شان کے معنی
ذی شان کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ ذی + شان }
تفصیلات
iعربی زبان سے دخیل کلمہ |ذی| کے ساتھ ہی عربی ہی سے مشتق اسم |شان| لگانے سے مرکب توصیفی بنا۔ جو اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے ١٨٦١ء کو "کلیات اختر" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m[]
اسم
صفت ذاتی
ذی شان کے معنی
١ - شان و شوکت والا، باعظمت، عالی منزلت۔
کوس غِم نوبتِ دل آہ نشانِ عاشق رشک کرتے ہیں مرے نام سے ذیشان کتنے (١٨٦١ء، کلیاتِ اختر، ٧٨٦)
٢ - شاندار، مہتمم بالشان۔
"ہر ذی شان چیز بغیر بسم اللہ کے مقطوع ہے یعنی منقطع اور ناقص ہے۔" (١٩٥٩ء، تفسیرِِ ایوبی، ٧٦)
ذی شان کے مترادف
جلیل القدر
شاعری
- ذی مرتبہ ذی شان ہے خان خاناں
ہر چشم میں انسان ہے خان خاناں